Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وزیر اعظم کا سندھ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پراظہارتشویش ، بڑا حکم دے دیا

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے سندھ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا ...

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے سندھ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے،مہنگائی کے اثرات کا احساس ہے ،حکومت صحت کارڈ، کسان کارڈ اور احساس پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھا رہی ہے،ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام وفاق اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ مالی معاونت سے شروع کیا جائے گا جس پر پنجاب اور خیبر پختونخوا نے پہلے سے دلچسپی کا اظہار کیا ہے،سندھ اور بلوچستان سے بات چیت کی جارہی ہے ۔


تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی کور کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئےوزیر اعظم نے کہاکہ غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے،مہنگائی کے اثرات کا احساس ہے اور اسی لیے حکومت صحت کارڈ، کسان کارڈ اور احساس پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھا رہی ہے۔ اس سے پہلےمعاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی وزیراعظم عمران خان کو احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر بریفنگ دی گئی بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا، صدر نیشنل بنک عارف عثمانی، چیف سیکریٹری پنجاب اور خیبر پختونخوا اور سینیر افسران شریک ہوئے جبکہ وزیر خزانہ شوکت ترین ویڈیو لنک کے زریعے شریک تھے ۔