عائشہ نے مقدمے میں گرفتار فی ملزم سے 5 لاکھ لینے کا کہا ، عائشہ نے بلیک میل کیا اگر بات نہ مانی تو جیل بھجوا دوں گی ، جس کے بعد راتوں رات مج...
عائشہ نے مقدمے میں گرفتار فی ملزم سے 5 لاکھ لینے کا کہا ، عائشہ نے بلیک میل کیا اگر بات نہ مانی تو جیل بھجوا دوں گی ، جس کے بعد راتوں رات مجھ پر ایف آئی آر کرائی گئی۔ ملزم ریمبو کا عدالت میں بیان
لاہور: ٹک ٹاکر عائشہ کیس میں ملزم ریمبو نے مینار پاکستان واقعہ سے متعلق نئے انکشافات کردیے۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ کیس کے حوالے سے ملزم ریمبو نے مینار پاکستان واقعہ سے متعلق نئے انکشافات کیے ہیں ، عدالت میں دیے گئے بیان میں ملزم ریمبو نے کہا ہے کہ عائشہ نے مقدمے میں گرفتار فی ملزم سے 5 لاکھ لینے کا کہا تھا ، عائشہ نے بلیک میل کیا اگر بات نہ مانی تو جیل بھجوا دوں گی ، جس کے بعد راتوں رات مجھ پر ایف آئی آر کرائی گئی۔
دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ویڈیوز موجود ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ ریمبو اور دیگر نے ٹک ٹاکر کی جان بچائی تاہم عدالت نے ریمبو سمیت دیگر ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
واضح رہے کہ ہراسگی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے تمام واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کوٹھہرایا ہے ، انویسٹی گیشن پولیس کو دیے گئے تحریری بیان عائشہ اکرم نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا منصوبہ ریمبو نے ہی بنایا تھا ، ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں ، ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا اور اب تک ریمبو مجھے بلیک میل کرکے 10لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ، ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے ۔
خاتون کے اس بیان کے بعد جمعہ کی شام کو پنجاب پولیس متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ، ریمبو سمیت کل 8 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ، حراست میں لیے گئے تمام ملزمان کی تفتیش سی آئی اے پولیس کے سپرد کر دی گئی، ملزمان کو تھانہ لاری اڈہ سے سی آئی منتقل کر دیا گیا جہاں گرفتار ملزم ریمبو نے گریٹر اقبال پارک ہراسگی واقعے کے حوالے سے مزید انکشافات کر دیے۔
جمعہ کے روز حراست میں لیے گئے ملزم ریمبو نے پولیس کو اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کروا یا ، جس میں عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو نے الزامات رد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ٹک ٹاکر عائشہ کسی اور کے ساتھ پارک جانا چاہتی تھی، تاہم پھر اس شخص کے بھائی کی موت کے باعث میں عائشہ کیساتھ پارک گیا، اسے پارک لے جانے کا فیصلہ میرا نہیں تھا ، پارک میں لوگوں کی جانب سے برا سلوک کیے جانے کے بعد میں نے ہی عائشہ کو گھر پہنچایا تھا، اور اب مجھے ہی ملزم نامزد کر دیا گیا۔