اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، گورنر مدینہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان آج روضہ رسول...
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، گورنر مدینہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان آج روضہ رسول ﷺ پرحاضری دیں گے اور مسجد نبوی ﷺ میں نوافل، نماز عصر، مغرب اور عشاء ادا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں گرین انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کریں گے، گرین انیشیٹو کانفرنس سعودی دارلحکومت ریاض میں پچیس اکتوبر کو منعقد ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان آج روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے، وزیراعظم مسجد نبویﷺ میں نوافل، نماز عصر، مغرب اور عشاء ادا کریں گے۔
یاد رہے وزیراعظم عمران نے اقتدار سنبھالنے سے لے کر اب تک سب سے زیادہ سعودی عرب کے دورے کیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے رواں سال مئی میں بھی سعودی ولی عہد محمد سلمان کی دعوت پر تین روز کیلئے سعودی عرب کا دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے دورے کے دوران محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور معیشت، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔