کابل : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں...
کابل : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق چیئرمین پی آئی اے ، نادرا ، ایف بی آر اور وزارت خارجہ کے افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ افغانستان پہنچے ۔ کابل ہوائی اڈے پر افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
وزیر خارجہ کی افغانستان کی قیادت سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، تجارت میں تعاون بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی دیگر افغان قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیر خارجہ افغان قیاد ت کو پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کیلئے کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے ، پاکستان نے افغانستان سے بارڈر کراسنگ پوائنٹس میں اضافہ کیا ، پاکستان نے سہولت کیلئے نئی ویزہ رجیم متعارف کرائی ، ہم افغانستان سے تجارت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ۔