Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت کردی گئی

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے لاہور کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت کردی۔ وزارت داخلہ کے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو لکھے ...

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے لاہور کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت کردی۔

وزارت داخلہ کے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو لکھے گئے خط کی نقل پسرور نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

وزارت داخلہ نے لاہور کے علاقے سمن آباد، شیرا کوٹ اور نواں کوٹ میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ گلشن راوی، سبزہ زار اور اقبال ٹاؤن میں بھی فوری طور پر انٹرنیٹ بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے انٹرنیٹ کی بندش کی ہدایت لاہور میں ایک کالعدم جماعت کےاحتجاج کے باعث کی گئی ہے۔