Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پاکستان، انڈیا میچ کے دوران ثانیہ مرزا سوشل میڈیا سے دور رہیں گی

انڈین ٹینس سٹار اور پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک کی بیوی ثانیہ مرزا نے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان انڈیا کے میچ سے قبل سوشل میڈیا سے بریک لینے کا ا...

انڈین ٹینس سٹار اور پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک کی بیوی ثانیہ مرزا نے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان انڈیا کے میچ سے قبل سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا سے اس لیے ’غائب‘ ہورہی ہیں کیونکہ پاکستان اور انڈیا کے میچ کے دوران ہمیشہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی بڑھ جاتی ہے۔

ثانیہ مرزا ہمیشہ پاکستان اور انڈیا کے میچوں کے دوران طنز کا نشانہ بنتی ہیں کیونکہ انہوں نے ایک انڈین شہری ہوتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک سے شادی کی تھی۔
اس معاملے میں کھیل سے زیادہ عمل دخل دونوں ملکوں خصوصاً انڈیا میں ہونے والی سیاست کا ہوتا ہے۔
اس میچ سے قبل بھی انڈیا کے چند سیاستدانوں کی جانب سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہونے میچ کی مخالفت کی جا رہی ہے۔
منگل کو انڈیا کی عام آدمی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ’ہم کشمیر میں اپنے لوگوں پر حملے ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم بھی میچ کے خلاف ہمارے مؤقف کی حمایت کریں گے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ نریندر مودی جب اپوزیشن میں تھے تو سوال اٹھایا کرتے تھے کہ جب کشمیر میں دہشتگردی ہو رہی ہے تو ہمیں کیا ضرورت ہے پاکستان کی ٹیم کے ساتھ میچ کھیلنے کی۔
اس سے قبل پونا حکومت کے یونین منسٹر رام داس بھی پاکستان اور انڈیا میچ کی مخالفت کر چکے ہیں۔
تاہم انڈین کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلہ نے یہ بات واضح کردی ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے سے انکار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ آئی سی سی کا ٹورنامنٹ ہے۔
پاکستان اور انڈیا کے مابین میچ 24 اکتوبر بروز اتوار کھیلا جائے گا۔