لاہور ( آن لائن )آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے آغاز میں اب کچھ ہی دن باقی ہے اور پاکستانی ٹیم کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں جبکہ شائقین کرکٹ...
لاہور ( آن لائن )آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے آغاز میں اب کچھ ہی دن باقی ہے اور پاکستانی ٹیم کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں جبکہ شائقین کرکٹ بھی اس کیلئے بہت پر جوش دکھائی دے رہے ہیں، تاہم قومی سکواڈ کے تمام اراکین کا پہلا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی ٹیم کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پریکٹس کی اجازت مل گئی ہے ، قومی کرکٹرز اتوار کو نیشنل ہائی پرفارمنس لاہور میں پریکٹس کریں گے ، پاکستانی کرکٹرز پیر اور منگل کو ایل سی سی اے گراونڈ میں ٹریننگ کریں گے ، 15 اکتوبر کو امارات روانگی سے ایک دن پہلے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس میچ ہو گا ۔