لاہور : حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور مہنگائی کے خلاف پاکستان ڈیمو کریٹک کے جلسوں کے وقت اور جگہ کا صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے اعلان کر...
لاہور : حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور مہنگائی کے خلاف پاکستان ڈیمو کریٹک کے جلسوں کے وقت اور جگہ کا صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے اعلان کر دیا۔
لاہور میں شہباز شریف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کی دلچسپی اپوزیشن کے ساتھ بڑھ چکی ہے ، حکومت عوام پر قہر بن کر مسلط ہو ئی ہے ،موجودہ حکومت سے چھٹکارہ سب کی آرزو بن چکی ہے ، پی ڈی ایم 16اکتوبر کو فیصل آباد، 31 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان میں جلسہ کریگی ، 14 اکتوبر کو مفتی محمود کانفرنس منعقد کی جائے گی
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں ، اداروں سے برطرف کئے گئے ملازمین ملکی معیشت کی بحالی کیلئے تڑپ رہے ہیں ، آجزمیندار ، کسان ، مزدور سب مشکل میں ہیں ، ہم فوج کو طاقتور اور منظم دیکھنا چاہتے ہیں مگر ہمارے اداروں کو اتنا نقصان بھارتی صدر مودی نے نہیں دیا جتنا وزیر اعظم عمران خان پہنچا چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے ملاقات کی ، مولانا نے شہبا زشریف کی خیریت دریافت کی جبکہ پی ڈی ایم کے آئندہ جلسوں سمیت سیاسی لائحہ عمل پر گفتگو کی ۔