Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

صادق آباد میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا

صادق آباد:جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آٹھ شہری جان کی بازی ہارگئے تفصیلات کے مطابق ہولناک واق...

صادق آباد:جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آٹھ شہری جان کی بازی ہارگئے



تفصیلات کے مطابق ہولناک واقعہ صادق آباد کے علاقے ماہی چوک میں پیش آیاجہاں ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ پر واردات کے دوران فائرنگ کردی جس سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ پانچ شہری زخمی ہوگئے۔ ڈاکوؤں کا تعلق اندھڑ گینگ سے بتایا جا رہا ہےافسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت غلام نبی نذیر احمد، پیر بخش ، ظہیر شریف، داؤد، ملک منور اور فاروق کے ناموں سے ہوئی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار نے ریجنل پولیس آفیسر ( آر پی او ) بہاولپور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔