ڈالر کی اونچی اڑان اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو کر 174.50 روپے کی سطح پر آگیا۔ انٹربینک میں آج ڈا...
ڈالر کی اونچی اڑان اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو کر 174.50 روپے کی سطح پر آگیا۔
انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ ہوا ہے ۔
واضح رہے کہ ڈالر بڑھنے کے باعث ملک میں مہنگائی کا گراف بھی تیزی سے اوپر جا رہا ہے ۔ گیس ، پٹرول ، بجلی اور اشیاء خورونوش متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں جبکہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھا رہا ہے ۔