Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پاکستان کا افغانستان کو انسانی بنیادوں پر 5 ارب روپے کی امداد فراہم کرنے کااعلان

کابل : پاکستان نے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر پانچ ارب روپے کی امداد فراہم کرنے کااعلان کردیا، امداد میں ادویات اور خوراک شامل ہوگی۔ تفصی...

کابل : پاکستان نے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر پانچ ارب روپے کی امداد فراہم کرنے کااعلان کردیا، امداد میں ادویات اور خوراک شامل ہوگی۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ کابل میں پاکستان کی جانب سے پانچ ارب روپے کی امدادی اشیا افغانستان کو فراہم کرنے کا اعلان کیا ، جن میں ادویات اور خوراک شامل ہوگی۔


پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا کہنا تھا کہ افغانوں کی آسانی کیلئے گیٹ پاس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، طبی بنیادوں پر پاکستان آنیوالے افغانیوں کو ویزا آن آرائیول دیا جائے گا اور پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر رہے ہیں جبکہ افغان تاجروں کو طورخم پر ایک ماہ کا آمد پر ویزا دیا جائے گا جبکہ طورخم بارڈر 24 گھنٹے تجارت کے لیے کھلا رہے گا۔