Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وزیراعلیٰ پنجاب ‎سردار عثمان بزدار کا قیدیوں اور جیل عملے کیلئے 5 ارب 50 کروڑ روپے کے خصوصی پریزن پیکیج:

‏وزیراعلیٰ پنجاب ‎سردار عثمان بزدار کا قیدیوں اور جیل عملے کیلئے 5 ارب 50 کروڑ روپے کے خصوصی پریزن پیکیج: جیل وارڈن، ہیڈ وارڈن ا...

‏وزیراعلیٰ پنجاب ‎سردار عثمان بزدار کا قیدیوں اور جیل عملے کیلئے 5 ارب 50 کروڑ روپے کے خصوصی پریزن پیکیج:

جیل وارڈن، ہیڈ وارڈن اور چیف وارڈن کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری، محکمہ جیل خانہ جات کو 21 آپریشنل گاڑیاں دینے کا اعلان
قیدیوں کی سزا میں 60 یوم کی عام معافی کا اعلان
1894ء کے 127سالہ پرانے جیل قوانین، قواعد اور روایات کو تبدیل کیا جائے گا۔
‏پنجاب پریزن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے جیل ملازمین کے بچوں کو سکالرشپ، جہیز فنڈ اور میڈیکل الاؤنس بھی دیا جائے گا۔
ہر جیل کو 2، 2 جیل وین دی جائینگی۔ 72 وینز کی فراہمی پر مجموعی طور پر 91 کروڑ 40 لاکھ روپے لاگت آئیگی۔ 
قیدیوں کو میٹرس، کمبل اور تکیہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔
‏سخت سردی کے موسم میں اسیران کے لئے تمام جیلوں میں گیزر نصب کئے جائیں گے۔
جیلوں میں ایل سی ڈی ٹی وی پر کیبل نیٹ ورک کے ذریعے نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینل دکھائے جائیں گے۔
جیلوں میں سیل اور بیرکوں میں ائیرکولر، ایگزاسٹ فین، ایل ای ڈی لائٹس اور اضافی پنکھے نصب کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا قیدیوں کی سہولت کے لئے لنچ اور ڈنر کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان
 عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کی مناسبت سے قیدیوں کے ساتھ ساتھ جیل سٹاف کو بھی پیکیج دیا گیا ہے۔
جیلوں میں موجود 287 پریزن وین کی مرمت اور بحالی کا کام کیا جا رہا ہے۔
ایمرجنسی کی صورت میں قیدیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ہر جیل کو ایمبولینس کی سہولت فراہم کی جائیں گی۔ 
لوڈشیڈنگ، بجلی کی بندش اور خرابی کے امور کو حل کرنے کیلئے تمام جیلوں کو بتدریج سولر انرجی پر منتقل کیا جائیگا۔
ہر سال رمضان المبارک میں قیدیوں کی دیت، جرمانے کی ادائیگی کا مربوط اور منظم نظام وضع کیا جا رہا ہے تاکہ معمولی جرائم میں ملوث نادار قیدی بلاوجہ قید کاٹنے پر مجبور نہ ہوں۔