Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

لاہور میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی ریلی میں شامل گاڑیوں کی ٹکر سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

 ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں ضلع کچہری کے قریب کالعدم تنظیم کی ریلی کی گاڑیوں کی ٹکر سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال منتقل...

 ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں ضلع کچہری کے قریب کالعدم تنظیم کی ریلی کی گاڑیوں کی ٹکر سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم جانبر نہ ہوسکے۔

ترجمان نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکاروں میں ایوب اور خالد شامل ہیں اور دونوں اہلکار تھانا گوالمنڈی میں تعینات تھے۔

دوسری جانب ایم اے او کالج کے قریب پولیس اور کالعدم تنظیم کے کارکنوں میں تصادم ہوا اور کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق ایس ایچ او اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے لاہور سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کردیا گیا ہے۔

لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں، مختلف مقامات پر واٹر کینن، ٹیئر گیس، اسپرے، ربڑ بلٹس نفری کے پاس موجود ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھرنے کے شرکا کو شہر سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔