یہ رقم 800 سے زائد نظرانداز ہونے والی چھوٹی اسکیموں پر خرچ کی جائے گی، پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کا کل حجم560 سے586 ارب روپے تک ہوگیا ہے۔ ذرائع ...
یہ رقم 800 سے زائد نظرانداز ہونے والی چھوٹی اسکیموں پر خرچ کی جائے گی، پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کا کل حجم560 سے586 ارب روپے تک ہوگیا ہے۔ ذرائع محکمہ خزانہ پنجاب
پنجاب میں سالانہ ترقیاتی بجٹ میں26 ارب روپے کے اضافے کی منظوری دے دی، یہ رقم 800 سے زائد نظرانداز ہونے والی چھوٹی اسکیموں پر خرچ کی جائے گی،پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کا کل حجم 560 سے586 ارب روپے تک ہوگیا ہے۔ ذرائع محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت نے ترقیاتی بجٹ کا کُل حجم 560 سے بڑھا کر 586 ارب روپے کردیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کو چھبیس ارب روپے کا مزید بجٹ جاری کردیا ہے۔ یہ رقم 800 سے زائد نظرانداز ہونے والی چھوٹی اسکیموں پر خرچ کی جائے گی۔بجٹ میں کم مختص شدہ فنڈ والی اسکیموں کو بھی اب بجٹ مل سکے گا۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا موجودہ حالات میں احتجاج کرنا نا مناسب اور قومی مفادات کے خلاف ہے، یہ وقت سیاسی انتشار پھیلا کر ذاتی مفادات کو پروان چڑھانے کا نہیں۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے اپوزیشن کی احتجاجی کال پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اپوزیشن کو سب سے پہلے اپنے لیڈروں کی کرپشن کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے، اپوزیشن عناصر نے پہلےکورونا پر پوائنٹ سکورنگ کرنے کی ناکام کوشش کی، پھراپوزیشن ڈینگی پر سیاست چمکاتی رہی، اب یہ ایک بار پھر منفی سیاست کی آڑ میں ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں۔عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ اپوزیشن پراپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی، حکومت کو عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے،مہنگائی پر قابو پانے کے لئے تمام انتظامی اقدامات اٹھا رہے ہیں، حکومتی اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم ہوں گی۔
وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ منتخب نمائندوں اور انتظامی افسران کو مارکیٹوں اور بازاروں کے وزٹ کر کے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں، حکومت کے موثر اقدامات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے، عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں، اپوزیشن عوام کیلئے نہیں، صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہی ہے۔