قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مسلسل دوسرے میچ میں کامیابی دلانے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ وہ چھوٹی باؤنڈری والے اینڈ کے انتظار میں ...
قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مسلسل دوسرے میچ میں کامیابی دلانے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ وہ چھوٹی باؤنڈری والے اینڈ کے انتظار میں تھے، وہ ملتے ہی ایک ہی اوور میں میچ ختم کردیا۔
افغانستان کے خلاف سات گیندوں پر 25 رنز بنا کر پاکستان کو فتح دلانے والے آصف علی کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا " میں شعیب بھائی سے کہہ رہا تھا کہ شعیب بھائی ایک اینڈ کی باؤنڈری چھوٹی ہے، اس اینڈ کا انتظار کرلیں ، وہ اینڈ ملتے ہی 25 رنز بھی ہوئے تو پورے کردوں گا، پھر وہ اینڈ ملا تو میں نے ایک ہی اوور میں چار چھکے لگا کر میچ ختم کردیا۔"
آصف علی کا کہنا تھا کہ جب وہ کھیلنے کیلئے میدان میں اترتے ہیں تو پوری پلاننگ کے ساتھ آتے ہیں، وہ فیلڈنگ دیکھتے ہیں، باؤلرز کا جائزہ لیتے ہیں اور پھر اسی حساب سے بلے بازی کرتے ہیں۔