Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

صوبائی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں میں 8افراد کو قتل کردیا گیا

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں کے دوران دو خواتین سمیت آٹھ افراد کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں لین دین ک...

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں کے دوران دو خواتین سمیت آٹھ افراد کو قتل کردیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر دو افراد قتل ہوئے۔اقبال ٹاؤن میں لین دین کے تنازعے پر فائرنگ سے سفیان جان کی بازی ہارگیا۔ شیرا کوٹ میں 14سالہ علی حسنین کو تشدد کرکے قتل کیا گیا۔جوہر ٹاؤن میں خالق نامی شخص کی لاش اس کے دوست گاڑی میں چھوڑ کر فرار ہوئے جبکہ دوسری طرف اچھرہ میں ایک نوجوان پراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔شاد باغ میں ایک خاتون کی پراسرار ہلاکت کی تفتیش کی جارہی ہے جبکہ سندر میں 7 نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے 6 بچوں کی ماں نادیہ جان سے گئی جبکہ اس کا شوہر لال محمد شدید زخمی ہوا۔