Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ٹی 20 ورلڈ کپ میں کون سی ٹیم فیورٹ ہے ؟ انگلش کرکٹر جیسن روئے نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی شائقین کے حوصلے مزید بڑھ جائیں

دبئی:انگلش کرکٹر جیسن روئے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کسی ایک ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا،ایونٹ میں شامل کوئی بھی بڑی ٹیم ورلڈ کپ ...

دبئی:انگلش کرکٹر جیسن روئے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کسی ایک ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا،ایونٹ میں شامل کوئی بھی بڑی ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی ہے۔

میڈیا سے ووچوئل گفتگو کے دوران جارح مزاج بلے باز جیسن روئے کا موقف تھا کہ یہ بہت مشکل ہے کیونکہ اس میگا ایونٹ میں حصہ لینے والا ہر کھلاڑی بہت باصلاحیت ہے،ٹیم پاکستان کی ہو، ویسٹ انڈیز ، جنوبی افریقا ، انگلینڈ یا پھر کوئی اور ملک ، سب کے پاس ایک سے بڑھ کر ایک کھلاڑی موجود ہے، اس لئے فیصلہ کرنا دشوار ہے کس ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جائے؟۔

جیسن روئے کا کہنا تھا کہ انگلش کرکٹ ٹیم میں بھی زبردست پرفارمر ہیں اور سب یہ ہی چاہتے ہیں کہ اس بار ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بھی انگلینڈ ہو، پچاس اوورز کرکٹ کی نسبت ٹی ٹوئنٹی میں کم وقت میں کھلاڑیوں کو پرفارم کرنا پڑتاہے، اس میں بہت جلد فیصلے کرنا ہوتے ہیں اور خاص کر اوپننگ پوزیشن پر کھیلنے والوں کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کریں۔

جیسن روئے کا موقف تھا کہ ٹی ٹین فارمیٹ اس سے زیادہ مشکل ہے، پہلی بال سے ہی آپ کو ہٹنگ کرنا ہوتی ہے، اگر اولمپکس میں ٹی ٹین فارمیٹ کو شامل کیا جاتا ہے تو اس سے کرکٹ کی مقبولیت اور ممبر ممالک کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔