پسرور سے جو سڑک قلعہ کالروالہ نارووال مریدکے روڈ سے ملاتی ہے بمقام کلاسوالہ حبیب بینک سے لیکر باہر والی چونگی تک دلدل اور جوھڑ کی شکل میں ت...
پسرور سے جو سڑک قلعہ کالروالہ نارووال مریدکے روڈ سے ملاتی ہے بمقام کلاسوالہ حبیب بینک سے لیکر باہر والی چونگی تک دلدل اور جوھڑ کی شکل میں تبدیل ہو چکی ہے چار چار فٹ کے گھڑے پڑ چکے ہیں جہاں سے عام چھوٹی ٹرانسپورٹ تو کیا بڑی بسیں بھی نہیں گزر سکتیں عوام راستہ بلاک ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں ٹرانسپورٹ سرکاری ہسپتال کی طرف سے گزر رہی ہے اور یہ متبادل راستہ بھی کافی خراب ہو چکا ہے متعدد بار افسران بالا کے نوٹس میں یہ پریشانی بتائی جا چکی ہے لیکن افسران وزٹ کرکے چلے جاتے ہیں عمل درآمد بالکل بھی نہیں ہوسکا حالیہ بارشوں اور گندگی کی وجہ سے لوگ پریشان اور مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کی طرف سے کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پسے اکٹھے کرکے سڑک کو اس گندگی سے پاک کر رہے ہیں جس میں جناب ہم پیر افضل شاہ صاحب اور چاند بٹ صاحب کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی ذاتی کاوش اور دلچسپی سے سڑک کو صاف کروانے اور گہرے گڑھوں میں روڑے ڈلوا کر ٹریفک کی بحالی اور روانی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور اللہ کے فضل سے اب سڑک سے ہر خاص و عام آسانی سے گزر کر اپنی منزل و مقصود کو پہنچے گا، جن جن نے اس کار خیر میں حصہ لیا اللہ تعالیٰ اُن کے لیے بہت آسانیاں پیدا فرمائے آمین ثم آمین
نیوز رپورٹر: فرحان رشید تحصیل بیورو چیف
اپ ڈیٹ: چاندی کلاسوالہ