)پسرور اسپائر کالج پسرور میں جشن آزادی کے حوالے سے اک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی اسپائر کالج پسرور کے پرنسپل یاسر منیر ن...
)پسرور اسپائر کالج پسرور میں جشن آزادی کے حوالے سے اک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی اسپائر کالج پسرور کے پرنسپل یاسر منیر نے کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس کے بعد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، اور کیک بھی کاٹا گیا ۔
جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ اس شاندار تقریب میں سول سوسائٹی، طلباء وطالبات اور صحافیوں کی اک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر تقریب کی مہمان خصوصی سوشل ویلفیئر آفیسر میڈم سدرہ سلطانہ سہیل احمد چوہدری اور دیگر مہمانوں نے مل کر کیک کاٹا ، اس کے بعد تقریب کے میزبان پرنسپل اسپائر کالج نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کے آج ہم جس آزاری کا جشن منا رہے ہیں اس کے پیچھے لاکھوں جانوں کی قربانیاں ہیں،قیام پاکستان کے وقت تاریخ انسانی کی سب سے بڑی ہجرت عمل میں آئی اس دوران ہزاروں مسلمان عورتوں کی عصمت دری کی گئی ، بچوں کے گلے کاٹے گئے، انہوں نے مزید بتایا کے آج کا دن ہمیں ایثار و محبت اور قربانی کا درس دیتا ہے ،یہ ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے کے آزادی صدیوں کی جدوجہد اور لاکھوں شہادتوں کے بعد میں حاصل کی گئی چیز ہے اس کی قدر کیجئے، اس موقع پر یاسر منیر نے مزید بتایا کے ہم کو بحثیت قوم اپنے بچوں کی تعلیم ہی نہیں بلکہ تربیت بھی کرنی ہے تاکہ مستقبل میں یہی بچے قوم کا روشن مستقبل بن کر روشن ستارہ بن کر آسمان پر چمک سکیں اور پاکستان اور عالم اسلام کا پرچم ساری دنیا میں بلند کر سکیں ۔۔ اس موقع پر سماجی کارکن سہیل احمد چوہدری ، صحافی اعجاز احمد کھوکھر، لئیق احمد بٹ، الماس بیگ ، کالم نگار رائٹر اینکر پرسن تنویر علی طاہر، ڈاکٹر ارشد صاحب، ارشد خان سلہری، بھی موجود تھے ، حاضرین محفل نے اسپائر کالج کے پرنسپل یاسر منیر کے خیالات کو سراہا اور امید ظاہر کی کے اسپائر کالج پسرور میں بچوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ تقریب کے اختتام پر شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے بھی لگائے گئے ۔