سیالکوٹ تھانہ کینٹ کے علاقہ کمانوالہ روڈ پر 12 جنوری کو ٹی ایم اے کے ملازم کی نعش ملی جسے نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا۔ پولیس نے اندھے قتل ک...
سیالکوٹ تھانہ کینٹ کے علاقہ کمانوالہ روڈ پر 12 جنوری کو ٹی ایم اے کے ملازم کی نعش ملی جسے نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا۔ پولیس نے اندھے قتل کی تفتیش کے دوران جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس اندھے قتل کا ڈراپ سین کر دیا۔ مقتول کی بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کروایا، ملزمہ گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر میاں عبدالرزاق نے ہومی سائیڈ انچارج سب انسپکٹر عرفان اشرف کے ساتھ مل کر تفتیش کا آغاز کیا اور 7 ماہ تک جاری رہنے والی تفتیش میں اندھے قتل کا سراغ لگا لیا مقتول ارشد میسح کو قتل کروانے والی اسکی بیوی نادرت مسیح نکل آئی۔ ملزمہ جو پانچ بچوں کی ماں ہے نے انکشاف کیا کہ اسکا شوہر ارشد مسیح اس پر تشدد کرتا تھا وہ شوہر سے تنگ آ چکی تھی ایک رانگ نمبر پر گجرات کے رہائشی غفار حسین سے دوستی ہوئی جو پیار میں بدل گئی اس نے غفار کو بتایا کہ شوہر تشدد کرتا ہے جس پر اس نے غفار کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور وقت مقررہ پر غفار کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کیا اور اسکی نعش کمانوالہ روڈ پر پھینک دی۔۔پولیس کے مطابق اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لئے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور موبائل ڈیٹا سے کام شروع کرتے ہوئے مرکزی ملزمہ کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم غفار حسین جو ارشد مسیح کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو چکا ہے ۔ جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
ترجمان پولیس سیالکوٹ