شکر گڑھ میں جانور کی رسی کھولنے پر ہونے والا جھگڑا دو جانیں لےگیا۔ مخالفین کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گاؤں سلطان پو...
شکر گڑھ میں جانور کی رسی کھولنے پر ہونے والا جھگڑا دو جانیں لےگیا۔ مخالفین کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گاؤں سلطان پور میں فیاض نامی نوجوان کا ہمسایوں سے جانور کی رسی کھولنے پر جھگڑا ہوگیا۔ جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
بعد ازاں ملزمان نےفائرنگ کرکے اس کے بھانجوں کو قتل کردیا، جاں بحق ہونےوالوں میں 10سالہ شہیر اور 17سالہ شہروز شامل ہیں۔
ورثاء نے کچہری چوک پر لاشوں کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب ایس ایچ او محمد سجاول کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور درخواست کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔