Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

اصلاح معاشرہ کی ضرورت بہترین تحریر : ابنِ آدم پسروری

اصلاح معاشرہ کی ضرورت ابنِ آدم پسروری فرقہ پرستی، برادری ازم، صوباٸی تعصب، ریاکاری، نوسربازی، منشیات فروشی، لوٹ مار، رشوت ستانی، فحاشی و عری...

اصلاح معاشرہ کی ضرورت
ابنِ آدم پسروری
فرقہ پرستی، برادری ازم، صوباٸی تعصب، ریاکاری، نوسربازی، منشیات فروشی، لوٹ مار، رشوت ستانی، فحاشی و عریانی، بددیانتی، جھوٹ، مکروفریب، دھوکہ دہی، بد عہدی، بد تمیزی، بے حیاٸی اور بے ہودگی کی تمام حدود کو پار کرتی ہوٸی ایک قوم کے ”جوان“ ایسے ہی ہوتے ہیں جو اس دن مینارِ پاکستان پر نظر آٸے۔ اس غلیظ فعل کے بعد قوم کے فہمیدہ حلقوں کو آگے آنا چاہیے اوراصلاح معاشرہ اور پاکستانی قوم کی اخلاقی تربیت کے لیے ہر 3 ماہ بعد 10 دن کی لازمی کلاسز منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کا جاٸے۔ ان کلاسز میں لوگوں کو انسانی حقوق، صحت و صفاٸی، نظم و ضبط، ٹریفک قوانین، تجاوزات، احترام آدمیت، اتحادِ امت اور منشیات اور سماجی براٸیوں سے بچنے کے حوالے سے گاٸیڈ کیا جاٸے۔ جو یہ کلاسز اٹینڈ نہ کرے اس کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بینک اکاٶنٹ اور ووٹر لسٹ میں نام معطل کردیا جاٸے۔