Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پسرور شہر کی ہر وارڈ، قصبوں اور دیہات میں ڈویلپمنٹ کمیٹیاں بناٸیں گے غلام عباس

پسرور شہر کی ہر وارڈ، قصبوں اور دیہات میں ڈویلپمنٹ کمیٹیاں بناٸیں گے جو مساٸل کی نشاندہی اور ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں گی۔ چودھری غلام عب...

پسرور شہر کی ہر وارڈ، قصبوں اور دیہات میں ڈویلپمنٹ کمیٹیاں بناٸیں گے جو مساٸل کی نشاندہی اور ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں گی۔ چودھری غلام عباس
پسرور پاکستان تحریک انصاف کے سینٸر رہنما اور سابق صوباٸی وزیر چودھری غلام عباس نے کہا ہے کہ وہ فوری طور پسرور شہر کی ہر وارڈ اور این اے 74 کے قصبوں اور دیہات میں ڈویلپمنٹ کمیٹیاں بناٸیں گے جن میں سینٸر سٹیزنز، پی ٹی آٸی کے دیرینہ ورکرز، ٹاٸیگر فورس کے جوان اور سماجی کارکن شامل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آٸی رہنما قمر عباس چاند کے ہمراہ محلہ رحمان پورہ میں آمد پر محمد پرویز باجوہ، ماسٹر خالد محمود، ٹھیکیدار تنویر احمد، سید وسیم شاہ بخاری، سلامت بھٹی، میاں عثمان صدیق، میاں محمد بلال، ملک عثمان حسیب اور چودھری سفیان ورک سے گفتگو کرتے ہوٸے کیا۔ چودھری غلام عباس نے اہل محلہ کی درخواست پر نکاسی آب کا مسٸلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراٸی۔ انہوں نے کہا کہ سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ پسرور محمد اویس کو کہا تھا کہ پارک کی جنوبی دیوار کے ساتھ زیرزمین سیوریج پاٸپ بچھا کر پانی کلاسوالہ روڈ پر واقع نالے میں ڈال دیا جاٸے لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ انہوں نے یقین دلایا موجودہ اے سی پسرور، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خضرحیات بھٹی اس معاملے کو جلد حل کر لیں گے۔ انہوں نٕے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ اور کچہری کے ایریا میں گندے پانی کے نکاس کے نالوں کی صفاٸی اور تجاوزات کی وجہ سے جہاں نالہ بند ہے اسے اوپن کرکے نکاسی ٕ آب کا مسٸلہ ہو سکتا ہے۔