Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پسرور کلاسوالہ سوکنونڈ میں عوام یوٹیلیٹی سٹوروں پر ذلیل وخوار ہونے لگی کوئی پرسان حال نہیں گھی چینی کی قلت

پسرور شہر سمیت چونڈہ کلاسوالہ اور سوکن ونڈ کے یوٹیلیٹی سٹوروں سے چینی اور گھی غائب، متعدد اشیائے خورونوش نایاب شہری ریلیف سے محروم،شہری او...

پسرور شہر سمیت چونڈہ کلاسوالہ اور سوکن ونڈ کے یوٹیلیٹی سٹوروں سے چینی اور گھی غائب، متعدد اشیائے خورونوش نایاب شہری ریلیف سے محروم،شہری اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں اشیا خریدنے پرمجبور،عوام یوٹیلیٹی سٹوروں پر ذلیل وخوار ہونے لگی کوئی پرسان حال نہیں،وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے اور گھی 170 روپے فی کلو نرخ تو مقرر ہیں لیکن یوٹیلیٹی اسٹوروں پر دستیاب نہیں، اکثر مردوخواتین گھی،چینی لئے بغیر خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ جاتے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ جن اشیاء کی قیمتیں مارکیٹ سے کم ہیں وہ سٹوروں میں ملتی نہیں، ایک شہری فرحان کا کہنا تھا کے مجھے کلاسوالہ یوٹیلیٹی سٹور پر چکر لگاتے ایک ہفتہ ہوگیا ہے مگر یہاں پر نا چینی،آٹا اور نا گھی میسر ہیں اس میں انتظامیہ کی نااہلی ہے یا حکومت کی میں کچھ نہیں کہہ سکتا،شہریوں اجمل،علی باجوہ،نعمان،علی مرتضاکا کہنا ہے کے یوٹیلٹی سٹور بنانے کا جو مقصد تھا وہ مقصد دیکھائی نہیں دے رہا کیونکہ حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، زبانی جمع خراچ سے عوام کا پیٹ نہیں بھر سکتا اس کیلئے بہتر اقدامات کرنے ہوں گے یہاں کی غریب عوام میں ایسے شہری بھی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر کما کر لاتے اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔اس حوالے سے ایریا منیجر یوٹیلٹی سٹورزعاطف امداد نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹوروں میں چینی،گھی اورآٹا اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں سستا ہے تاہم آبادی زیادہ ہونے پرجلد ہی ختم ہوجاتے ہیں۔اس وقت بھی چینی،گھی اورآٹاوافرمقدار میں موجود ہے جس کی سپلائی آج ہی تحصیل پسرور کے یوٹیلیٹی سٹوروں کو بھجوا دی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آٹا،چینی،گھی اور دیگر اشیاء خوردونوش کہاں شارٹ ہیں مجھے بتائیں تاکہ سپلائی یقینی بنائی جا سکے۔ایک سوال کے جواب میں ایریا منیجر یوٹیلیٹی سٹورزعاطف امداد کا کہنا تھا کہ جو انچارج یوٹیلیٹی سٹور آٹا،چینی،گھی یا دیگر اشیاء اوپن مارکیٹ میں فروخت کرتا پایا گیا اس کے اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔