محترمہ میڈم رخسانہ جبیں صاحبہ انچارج ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پیروچک (ڈسکہ) آج صبح انتقال فرما گئی ہیں۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِل...
محترمہ میڈم رخسانہ جبیں صاحبہ
انچارج ہیڈ مسٹریس
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پیروچک (ڈسکہ)
آج صبح انتقال فرما گئی ہیں۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ.
⬅️ آپ عرصۂ بیس سال سے ادارہ مزکور کی سربراہی سنبھالے ہوئے تھیں۔ آپ انتہائی شفیق، سُگڑ، معاملہ فہم اور معاون خاتون تھیں۔
⬅️ آپ گزشتہ تین ہفتوں سے (وقفہ در وقفہ) بخار میں مبتلا تھیں۔ پچھلے تین دن سے سانس کے زیادہ مسائل کی بِنا پر علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ میں داخل ہوئیں لیکن کل سے باوجود وینٹی لیٹر کے بھی سانسوں نے وفا نہ کی۔
اور آخر کار کرونا جان لیوا ثابت ہوا۔
⬅️ آپ جناب میاں نثار الحق صاحب
سابق انچارج ہیڈ ماسٹر ( ر)
گورنمنٹ ہائی سکول بھاگووال (سیالکوٹ) کی ہمشیرہ تھیں۔
⬅️ آپ کی نمازِ جنازہ آج (26 جولائی 2021ء) بوقت 06:00 بجے شام “ساہنے والی” تحصیل ڈسکہ (نزد پیرو چک) ادا کی جاۓ گی۔
؏ انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو
اس شہر میں جی کو لگانا کیا
(میاں ادریس)