منشیات فروش جیل کی سلاخوں کے پیچھے عید منائیں گے.. عمران اسلم چونڈہ ( )تفصیلات کے مطابق کرائم فائٹر دبنگ ایس ایچ او تھانہ پھلورہ عمران اسلم ...
منشیات فروش جیل کی سلاخوں کے پیچھے عید منائیں گے.. عمران اسلم
چونڈہ ( )تفصیلات کے مطابق کرائم فائٹر دبنگ ایس ایچ او تھانہ پھلورہ عمران اسلم کی زیر قیادت پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لئیےمنشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے سرگرم ملزمان، زولفقار ماچھی،محمد سجاد،سخاوت، کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سےمقدار منشیات برآمد کر کے ان کے خلاف مختلف دفعات پر مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسلم کا کہنا تھا کہ منشیات کا خاتمہ اور جرائم کی روک تھام میری اولین ترجیح ہے، نوجوان نسل کو نشے کی لت میں لگا کر ان کا روشن مستقبل تباہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں مزید کہا کہ گرفتار ملزمان مخلتف مقامات پر منشیات فروشی کا دھندہ کرتے تھے جن کو بڑی مہارت کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہے پولیس کی اس بڑی کامیابی پر علاقائی مکینوں کی کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ پھلورہ عمران اسلم اور اس کے پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا