Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پسرور کو لاہور سے ملانے والی سڑک پر قدیم قصبہ کلاسوالہ کی حالت زار

پسرور کو لاہور سے ملانے والی سڑک پر قدیم قصبہ کلاسوالہ کی حالت زار ،،،، داخلی اور خارجی راستوں سمیت سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کی شکار،،،،، ز...

پسرور کو لاہور سے ملانے والی سڑک پر قدیم قصبہ کلاسوالہ کی حالت زار ،،،، داخلی اور خارجی راستوں سمیت سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کی شکار،،،،، زبوحالی نے جینا کیا محال،،، بارش کے ساتھ ہی چار چار فٹ پانی جمع رہنا معمول بن چکا،،،، علاقہ مکین کسی مسیحا کے منتظر ہیں دیکھتے ہیں پسرور کا قدیم اور تاریخی قصبہ کلاسوالہ جہاں سے پسرور تا لاہور جانے والی سڑک کے ساتھ ساتھ چھوٹے بڑے تمام داخلی اور خارجی راستوں سے علاقہ مکینوں کا گزرنا ہوا محال،،،، ہر طرف گڑھے اور جمع پانی سے تعفن پھیلنے لگا گاڑیاں پھسلنے اور پھنسنے لگیں راہگیر ہوئے پریشان جبکہ سیاستدان صرف سیاست چمکا رہے ہیں ایک عرصہ سے سیاستدان یہاں سے ووٹ لے کر اسمبلیوں کا حصہ بنے ہیں لیکن اس قصبہ کی زبوں حالی کی طرف کسی کی نظر نہیں گئی، اب پی ٹی آئی کی حکومت سے شہریوں کی توقع ،، اہل علاقہ نے حکومتی اداروں سے امیدیں وابستہ کیے اسی بدحالی میں ایک لمبا عرصہ گزار دیا آخر اس مسئلے کو حل کون کرے گا یہ حکومت وقت کے لیے سوالیہ نشان ہے، کلاسوالہ کے علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعظم عمران خان سے از خود نوٹس لے کر سڑک کی تعمیر نو کے احکامات جاری کرتے ہوئے فی الفور سڑک کی تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا ہے ،،،
باشکریہ جناب لئیق احمد بٹ نمائندہ خصوصی جی این این پسرور