تقسیم ہند سے پہلے انگریز ججز کیلئے یہاں کی طویل اور شدید گرمی برداشت کرنا ممکن نہ تھا اس لئے اس موسم میں وہ اپنے گھر انگلستان چلے جاتے تھے. ...
تقسیم ہند سے پہلے انگریز ججز کیلئے یہاں کی طویل اور شدید گرمی برداشت کرنا ممکن نہ تھا اس لئے اس موسم میں وہ اپنے گھر انگلستان چلے جاتے تھے.
بحری جہاز پر ھفتوں جانے میں لگ جاتے تھے، ان کی واپسی تک عدالتوں میں چھٹیاں ھو جاتی تھیں.
73 سال ھو گئے انگریزوں کو مستقل انگلستان واپس گئے، انگریزوں کی جگہ مقامی لوگ آ گئے۔
دستی پنکھوں کی جگہ ائیر کنڈیشنر آگئے، بحری جہازوں کی جگہ ھوائی جہاز آگئے، لیکن افسوس چھٹیاں آج بھی ویسے ہی ھوتی ہیں.
90 دن کے لئے پاکستانی عدالتیں گرمی کی چُھٹیوں میں بند رہتی ہیں، بقیہ 255 دنوں میں بھی 115 ہفتہ وار اور مختلف تہوار میں بھی عدالتیں بند ریتی ہیں۔
جبکہ صرف 160 دن کے لئے انصاف کے دروازے عوام کے لئے کُھلے ھوتے ہیں..اور وہ بھی دنیا کا سب سے مہنگا انصاف۔۔