پسرور سینئر سول جج سید تہذیب الحسن نقوی کی عمدہ کارکردگی ڈیڑھ سال میں 2950 کیسوں کے فیصلے سنائے گئے پسرور(فرقان قریشی سے)سینئر سول جج سید تہ...
پسرور سینئر سول جج سید تہذیب الحسن نقوی کی عمدہ کارکردگی
ڈیڑھ سال میں 2950 کیسوں کے فیصلے سنائے گئے
پسرور(فرقان قریشی سے)سینئر سول جج سید تہذیب الحسن نقوی کی عمدہ کارکردگی تفصیلات کے مطابق سید تہذیب الحسن نقوی سینئر سول جج کو پسرور تعینات ہوئے ڈیڑھ سال ہوا ہے جس میں انہوں نے محنت لگن اور ایمانداری سے اپنا کام کرتے ہوئے ڈیڑھ سال میں 2950 کیسوں کے فیصلے سنائے اور500 کیس stayکے فیصلے تھے اس کے علاوہ فیملی کیسوں میں جو کیس ڈگری ہوئے ان میں دو کروڑ پچاس لاکھ (25000000)روپے کی ادائیگی بھی کروائی حالانکہ کرونا وائرس کے پیش نظر نارمل روٹین میں کام نہیں ہو سکا سید تہذیب الحسن نقوی سینئر سول جج پسرور کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ اگر کوئی سائل انکی عدالت میں کیس دائر کرتا ہے تو اس کی جتنی جلدی ہوسکے میرٹ پر داد رسی ہو