تھانہ پھلورہ کے کرائم فائٹڑ ایس ایچ او عمران اسلم کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف نان سٹاپ کاروائیاں جاری ڈکیتی کی نیت سے چھپے ملزمان اسلحہ سمیت ...
تھانہ پھلورہ کے کرائم فائٹڑ ایس ایچ او عمران اسلم کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف نان سٹاپ کاروائیاں جاری ڈکیتی کی نیت سے چھپے ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار
چونڈہ (نمائندہ پاکستان) تفصیلات کے مطابق کرائم فائٹڑ دبنگ ایس ایچ او تھانہ پھلورہ عمران اسلم نے جرائم پیشہ عناصر ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے ملزمان فیصل علی سکنہ گل چہل، توقیر الحسن المعروف پیڈا سکنہ رامکے ،کو مخبر کی اطلاع پر گھیرا ڈال کر اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جن کے خلاف مختلف دفعات پر مقدمات درج کے حوالات میں بند کر دیا میڈیا سے گفتگو گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او عمران اسلم کا کہنا تھا کہ ہم نے علاقہ تھانہ پھلورہ کی حدود کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے کوئی جرائم پیشہ عناصر قانون کے سکنجے سے نہیں بچ سکتا کیونکہ ہم نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مزید گھیرا تنگ کر دیا ہے جسکی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر علاقہ کو چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے مزید کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلیں ہیں