چونڈہ (نمائندہ پاکستان) تفصیلات کے مطابق تھانہ پھلورہ کی حدود چونڈہ محلہ ڈوبن پورہ سے مخبر کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت...
چونڈہ (نمائندہ پاکستان) تفصیلات کے مطابق تھانہ پھلورہ کی حدود چونڈہ محلہ ڈوبن پورہ سے مخبر کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہوئے 2 ملزمان محمد شکیل عرف ماجد سکنہ چونڈہ دھوپ سڑی ،زکی حسن ولد محمد حسین سکنہ چونڈہ دھوپ سڑی کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے دوران تلاشی 2 عدد 30 بور بمعہ گولیاں ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ان کے خلاف مختلف دفعات پر الگ الگ مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ پھلورہ عمران اسلم نے کہا کہ تھانہ پھلورہ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کا گیرا تنگ کر گیا ہے علاقہ بھر میں جرائم پیشہ افراد کو سر چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملے گی اور نا ہی جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے والوں کو چھوڑا جائے گا کیونکہ ایسے جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینا بھی قانونی جرم ہے مزید کہا کہ علاقہ کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اپنے خوبصورت علاقہ کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک اور علاقہ کو امن کا گہنواہ بنانے کیلئے پولیس کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے
نمائندہ خصوصی روز نامہ پاکستان چونڈہ رابطہ نمبر 03007101165