سیالکوٹ پولیس تھیلیسمیا کے مریض بچوں کی مدد کے لیے میدان میں آگئی. سینکڑوں جوان پولیس لائنز سیالکوٹ میں خون عطیہ کرنے پہنچ گئے. لاک ڈاؤن کی ...
سیالکوٹ پولیس تھیلیسمیا کے مریض بچوں کی مدد کے لیے میدان میں آگئی. سینکڑوں جوان پولیس لائنز سیالکوٹ میں خون عطیہ کرنے پہنچ گئے. لاک ڈاؤن کی وجہ سے خون کے عطیات نہ ملنے کی وجہ سے سیالکوٹ میں تھیلیسمیا کے سینکڑوں مریض بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے تھے.
اس صورتحال میں سیالکوٹ پولیس نے تھیلیسمیا کے مریضوں کی مدد کا عزم کیا اور پولیس لائنز میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگا کر سینکڑوں بوتلیں خون عطیہ کر دیں.
اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس ہر محاذ پر شہریوں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے. جب جب شہریوں کی زندگیاں بچانے کے لیے خون کے عطیات کی ضرورت پڑے گی سیالکوٹ پولیس کا ہر جوان صف اول میں کھڑا ہوگا.
ترجمان سیالکوٹ پولیس